ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ میں بڑا سڑک حادثہ،7لوگ ہلاک ، 4افراد زخمی

ہریانہ میں بڑا سڑک حادثہ،7لوگ ہلاک ، 4افراد زخمی

Sat, 29 Dec 2018 23:55:23    S.O. News Service

نئی دہلی ،29دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گھنا کہرے کی وجہ سے ہریانہ میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہو گیا ہے۔اس سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔یہ حادثہ ہفتہ کو انبالہ۔چنڈی گڑھ نیشنل ہائی وے کے پاس اس وقت ہوا جب ایک گاڑی دو ایس یو وی سے ٹکرا گئی۔پولیس نے کہا کہ چنڈی گڑھ سے دو کار آ رہی تھی کہ اچانک ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔گھنے کہرا کے سبب جائے حادثہ پر روشنی بہت کم ہو گئی تھی اور اس وجہ سے کسی کو کوئی گاڑی نظر نہیں دی۔ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے لوگ چنڈی گڑھ کے بتائے جا رہے ہیں۔


Share: